عرش
کرسی
زمان اور مکال
کائنات
کتنے بڑے ہیں یہ لفظ
اور ان کے مفاہیم ہمارا اور کائنات کا مقدر ہیں
ہم، میں یہ لفظ بھی ایسے ہی ہیں
مگر ان کا کوئی مفہوم نہ ہوتا
یہ لفظ موتی سے خالی صدف کی طرح ہوتے
اگر محمد ﷺ نہ ہوتے
محمد ﷺ ان سب لفظوں کا مفہوم ہیں
سلام ان پر درود ان پر
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت