عیاں اُس کی عظمت ہے اُس کی جبیں سے
سلام اُس کو آتے ہیں عرشِ بریں سے
وہ پہنچی ہے کون و مکاں کی حدوں تک
جو خوشبو چلی تھی عرب کی زمیں سے
سبھی اُس سے کمتر، سبھی اُس سے چھوٹے
حسیںِ کوئی بڑھ کر نہیں اُس حسیں سے
فلک کے ہوں یا ہوں وہ جنت کے باسی
مکیں سب ہیں کمتر حِرا کے مکیں سے
عمر ہوں علی ہوں کہ عثمان انجؔم
ملیں عظمتیں سب کو ساری یہیں سے
شاعر کا نام :- انجم نیازی
کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو