بہت چھوٹا سہی لیکن مدینے کی نظر میں ہوں
مجھے لگتا ہے یوں جیسے میں آغوشِ سحر میں ہوں
کسی طوفانِ بَد کا مجھ پہ حملہ ہو نہیں سکتا
بہت ہی مطمئن ہوں مَیں کہ دامانِ شجر میں ہوں
نہ بڑھتی ہے نہ گھٹتی ہے عجب ہی یہ مسافت ہے
قدم آگے نہیں جاتے بظاہر مَیں سفر میں ہوں
کسی سیلاب نے میرا کبھی رستہ نہیں روکا
غلامی کے سبب مَیں لشکرِ خیر البشرؐ میں ہوں
جھُکی رہتی ہے میرے سر پہ رحمت کی گھٹا انجؔم
مجھے لگتا ہے جیسے مَیں دعاؤں کے نگر میں ہوں
شاعر کا نام :- انجم نیازی
کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو