در خیر الوری ہے اور میں ہوں

در خیر الوری ہے اور میں ہوں

کرم کی انتہا ہے اور میں ہوں


نظر کے سامنے ہے سبز گنبد

عطاؤں پر عطا ہے اور میں ہوں


در محبوب داور پر جھکا ہوں

عطائے کبریا ہے اور میں ہوں


مواجہ پر لگی ہیں میری نظریں

تصور آپ کا ہے اور میں ہوں


درودوں کی صدائیں آ رہی ہیں

سلاموں کی صدا ہے اور میں ہوں


ہیں کیف آور مدینے کی ہوائیں

سکوں پرور فضا ہے اور میں ہوں


مقدر اوج پر ہے آج کتنا

نبی کا نقش پا ہے اور میں ہوں


جہاں دیتے ہیں قدسی بھی سلامی

وہ شہر مصطفیٰ ہے اور میں ہوں


مجھے اب مشکلوں کا غم نہیں ہے

مرا مشکل کشا ہے اور میں ہوں


نیازی اور کیا مانگوں خدا سے

مرا حاجت روا ہے اور میں ہوں

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

شاہِ مدینہ! طلعت اختر تورے پیّاں میں

نور ونکہت کی گھٹا چاروں طرف چھائی ہے

کُھل گئیں سرحدیں لامکانی تہِ آسماں آ گئی

ان کو دیکھا تو گیا بھول میں غم کی صورت

محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا

ہے عجب نعت کا مقطع سے طلوع

حج کے اسباب آقا بنا دو

مسافرانِ رہِ مدینہ محبتوں کا سفر مبارک

جس دل میں بس گئی ہو

گھڑی مڑی جی بھر آوندا اے