عیدِ نبوی ﷺ کا زمانہ آگیا

عیدِ نبوی ﷺ کا زمانہ آگیا

لب پہ خوشیوں کا ترانہ آگیا


ہر ستارے کو ملی ہے روشنی

ہر کلی کو مسکرانا آگیا


ہر طرف صلِ علیٰ کی دھوم ہے

وجد میں سارا زمانہ آگیا


کیوں نہ ہو قسمت کے ماروں کو خوشی

پاس رحمت کا خزانہ آگیا


آج چمکا دو درو دیوار کو

عاشقوں کا دن سُہانا آگیا


شاد ہونٹوں پر ہے نعتِ مصطفیٰﷺ

ہاتھ بخشش کا بہانہ آگیا


عاشقوں کا دن سہانا آگیا

عیدِنبویﷺ کا زمانہ آگیا

شاعر کا نام :- نامعلوم

دیگر کلام

پاک مُحمّد جگ دا والی

ہاں بے پر یارسول اللہ کرم کر یا رسول الله

روشن ہے دو عالم میں مہ رُوئے محمد

حرم کہاں وہ حرم والے کا دیار کہاں

بہت اونچا ہے قسمت کا ستارا

خلقِ خدا میں فائق صلِ علیٰ محمد ﷺ

نعت کیا لکھوں شہِ ابرار کی

کِتنی گُستاخ ہے نگاہِ خیَال

تیرے سوہنے مدینے توں قربان میں

سب انبیاء دے قائد و سالار آگئے