ایمان کی بنیاد محمدؐ کی محبت

ایمان کی بنیاد محمدؐ کی محبت

انعامِ خداداد محمدؐ کی محبت


ہر حال میں ہوں پیشِ نظر اس کے تقاضے

ہر آن رہے یاد محمدؐ کی محبت


اس دل پہ فدا گلشنِ جنت کی بہاریں

جس دل میں ہو آباد محمدؐ کی محبت


بنتی ہے یہ آلام کے ماروں کا سہارا

رکھتی ہے سدا شاد محمدؐ کی محبت


تائبؔ غمِ دوراں کی کشاکش سے دلوں کو

کردیتی ہے آزاد محمدؐ کی محبت

شاعر کا نام :- حفیظ تائب

کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب

دیگر کلام

قبلہ و کعبہء ایمان رسول عربی

میرے نبی پیارے نبی ہے مرتبہ بالا تیرا

گھر میرے وی چانن لاجا

اکٹھے ہوگئے جب بھی ترے مے خوارِ مے خانہ

خدا جانے کی ہندا حال میرا

آپؐ کے لفظوں کی خوشبو اور صدا میں قید ہوں

یا نبی جی آ نبی جی

مَیں کیسے مان لوں

کدی میں ول موڑ مہار سجن

مہکے تمہاری یاد سے یوں قریۂ وجود