گھپ اندھیرا تھا یہاں بزمِ حِرا سے پہلے

گھپ اندھیرا تھا یہاں بزمِ حِرا سے پہلے

حُبس کتنا تھا رسالت کی گھٹا سے پہلے


کس طرح کھُلتا بھلا بابِ اجابت اُن پر

بھول جاتے تھے دُعا لوگ دُعا سے پہلے


جانتا کوئی نہ تھا جیسے وفا کے معنی

ساری دنیا میں مرے جانِ وفا سے پہلے


سارے چہروں کا وہی حال ہوا کرتا تھا

حال پھولوں کا جو ہوتا ہے صبا سے پہلے


ایڑیاں کتنے رگڑتے تھے کہ بچ جائیں مگر

مر ہی جاتے تھے کوئی لوگ دوا سے پہلے


جانے کتنے ہیں وہ نادان جو اُن کے گھر سے

لوٹ آتے ہیں یہاں اُن کی عطا سے پہلے


تم نے سوچا ہے کبھی خلقِ خدا میں لوگو !

کون تھا جلوہ نما ارض و سما سے پہلے


کتنی بے جوڑ صدائیں تھیں جہاں میں انجؔم

شور ہی شور تھا رحمت کی صدا سے پہلے

شاعر کا نام :- انجم نیازی

کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو

دیگر کلام

وہ سرکار جب سے ہمارے ہوئے ہیں

کونین کے ہاتھوں میں مُحمّؐد کے عَلَم ہیں

درود اُس کے لیے ہے سلام اُس کے لیے

تھم گیا عالمِ دنیا کا چلن پل بھر میں

ہماری دنیا میں کیا رکھا تھا جو شاہِ بطحا مِلا نہ ہوتا

نعتِ پاکِ مصطفےٰﷺ کے واسطے درکار ہے

حُبِ سرکار میں جو خود کو مٹا سکتا ہے

سایہ افگن تِرا دامان ہے سبحان اللہ

اپنی ہستی حباب کی سی ہے

رشکِ صد عرش ہے جو آج وہ قبہ دیکھو