جمالِ مصطفویؐ کا کوئی جواب نہیں
یہ میرے رب کا ہے ، دنیا کا انتخاب نہیں
رہے گا چہرہ منوّر تِری رسالت کا
اُبھر کے ڈوبنے ولا یہ آفتاب نہیں
گلے سے دشمنِ جاں کو لگا لیا تو نے
تِرے کرم کا ، تِرے خُلق کا جواب نہیں
بشر کے نورِ بصیرت کا سارا اوجِ کمال
جمالِ فکرِ نبوّت ہے ماہتاب نہیں
شاعر کا نام :- اسلم فیضی
کتاب کا نام :- سحابِ رحمت