جس کی جاں کو تمنّا ہے دل کو مطلب

جس کی جاں کو تمنّا ہے دل کو طلب

وہ سکوں بخش محفلِ مدینے میں ہے


یُوں تو جینے کو ہم جی رہے ہیں مگر

جاں مدینے میں ہے دل مدینے میں ہے


فکرِدُنیا وہاں دُور پاؤ گے تم

قلب میں ہر طرف نُور پاؤ گے تم


روح کو اپنی مسرُور پاؤ گے تم

اِک عجب کیفِ کامل مدینے میں ہے


ہر تمنّا وہاں جا کے بر آئے گی

ایک رحمت کی دُنیا نظر آئے گی


نا اُمیدو تم اتنے پریشاں نہ ہو

آرزوؤں کا حاصل مدینے میں ہے


کیا مہرو نجم اور کیا انس و جاں

ہے اِسی سمت مائل دلِ دوجہاں


کوئی سمجھے نہ سمجھے حقیقت یہ ہے

ذرّہ ذرّہ کی منزل مدینے میں ہے


بار ک اللہ یہ ذوق و شوق و خوشی

بارک اللہ یہ وجد و وارفتگی


عشق کا طوف ہر لمحہ صَلِّ علیٰ

عشق کا کعبہء دل مدینے میں ہے


ہے تصوّر میں ہر وقت باب السلام

ہیں تصوّر میں ہر لحظہ وہ شقف و بام


جب سے بہزؔاد اُن کا کرم ہوگیا

جاں مدینے میں ہے دِل مدینے میں ہے

شاعر کا نام :- بہزاد لکھنوی

دیگر کلام

میرے محبوب سُن میری صدا نوں

عام مومن نہیں جب ولی کی طرح

کشورِ ہست کے سُلطان رسُولِ عربی ؐ

ہر ویلے منگاں میں دعاواں کملی والیا

یوں تو اللہ نے کیا کیا نہ سنوارا ہوگا

تلاشِ تابشِ انوار ہے کہیں تو فضول

یا محمدؐ انتخاب کبریا تم پر سلام

پیش کر دے نیں سب غلام حضورؐ

چھٹ گئی گردِ سفر مل گئی کھوئی منزل

نظر آتے نہیں حالات اور آثار ،یا اللہ