میرا آقا بھی ہَے وہ رہبرِغمخوار بھی ہَے
میری ہر چیز کا مالک بھی ہَے مختار بھی ہَے
شاہِ افلاک بھی ہَے سیّدِ ابرار بھی ہَے
حق کا محبُوب بھی ہے حق کا پرستار بھی ہَے
حق کا بندہ بھی ہَے اور محرمِ اسرار بھی ہَے
دونوں عالم کی حقیقت سے خبردار بھی ہَے
تِشنگی روحِ دو عَالم کی بجھانے والا
جُوئے رحمت بھی ہَے اور ابرِ گہربار بھی ہَے
اعظم اس پیکرِ رحمت سے ہَے نسبت مُجھ کو
دردمندوں کا جو مونس بھی ہے غمخوار بھی ہَے
شاعر کا نام :- محمد اعظم چشتی
کتاب کا نام :- کلیاتِ اعظم چشتی