اونچوں سے اونچی میری سرکار ہے
نام جن کا احمد مختار ہے
آستان والی کونین پر
دو جہاں جھکتے ہیں کیا دربار ہے
الله الله میکدے کی ہستیاں
جس کو دیکھو تیرا بادہ خوار ہے
اے طبیب فخر طیبہ آبھی جا
آخری دم پر تیرا بیمار ہے
المدد اے نا خدائے دو جہاں
دونوں عالم کا تو کھیون ہار ہے
ہو نیازی پر ذرا لطف و کرم
تیری رحمت کا گرم بازار ہے
شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی
کتاب کا نام :- کلیات نیازی