رفعتوں کی انتہا تک جا کے واپس آگیا
خود کو چادر نُور کی پہنا کے واپس آگیا
رُک گیا تھا جس جگہ جبریلؑ اُس سے بھی پرے
پرچم انسانیت لہرا کے واپس آگیا
اپنے قدموں کی بہت ہی خوبصورت کہکشاں
راستوں کے درمیاں پھیلا کے واپس آگیا
اپنے اِک اِک امتی کا نام اک ہی رات میں
مغفرت کی لوح پر لکھوا کے واپس آگیا
سب جہانوں کے خدا سے محفل انوار میں
ہر طرح کی گفتگو فرما کے واپس آگیا
شاعر کا نام :- انجم نیازی
کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو