روئے بدر الدجیٰ دیکھتے رہ گئے
چہرہ والضحٰے دیکھتے رہ گئے
حسن خیر الوری میں خدا کی قسم
ہم جمالِ خدا دیکھتے رہ گئے
ہم گناہگار پہنچے درِ پاک پر
زاھد دپارسا دیکھتے رہ گئے
جالیوں کے قریں بیٹھ کر وجد میں
نورِ حق کی ضیا دیکھتے رہ گئے
جو سکندر ہوا ان کے دربار سے
وہ کرم وہ عطا دیکھتے رہ گئے
شاعر کا نام :- سکندر لکھنوی