سب سے حسیں محبوبِ خدا

سب سے حسیں محبوبِ خدا

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


ہر اک خوبی میں یکتا

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


اعلیٰ ارفع عالی نسب

اور لقب معیارِ ادب


مُدثِر یٰسں طٰہٰ

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


ابرِ کِرم اندازِ نظر

لَوحِ جبیں ایماں کی سحر


شانِ زُلف اِذَ ا یَغْشیٰ

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


رِفعت نے چومے ہیں قدم

ایک قدم سِدرہ سے حرم


منزل قربِ اَو ادَنیٰ

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


انسان کو اِعزاز مِلا

تیری ہی نسبت سے سجا


سر پہ تاجِ کرَّ مْنَا

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


تیرے لیے ہے سارا جہاں

اور نہیں یہ وہم و گماں


حق نے کہا لَو لَاکَ لَمَا

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


مظہر ہے بے صورت کا

حُسن حرِ ا کی خلوت کا


نور ِ احد شمِع اِقْرَا

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


نطق تیرا وَحْیُ یُو حیٰ

شمِع ہدےٰ قرآن ادا


روحِ عبادت ذِکر ترا

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ


خالدؔ سب طوفان ٹلے

لَوٹ گئے جو تیرچلے


جب بھی کہا یا سَیّدُمْاَ

روحی فِداکَ صَلِّ علیٰ

شاعر کا نام :- خالد محمود خالد

کتاب کا نام :- قدم قدم سجدے

دیگر کلام

کونین کے گوشے گوشے پر

ہمراہ میں اک نور کے دھارے کے چلا ہوں

نعت کہنے کے حوصلے سرکارؐ

میری ہر سانس پر اُس کی مہر نظر

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا

جتنے اوصاف ہیں ان سب سے ہے برتر اخلاص

کرم اللہ کا ہم پر عنایت مصطفیٰ کی ہے

سُنئے اے سرکار ہمارے

مرحبا ثاقِب کے سرپرکیا سجی دَستار ہے

تُو قاسمِ انوار ہے جب تُو نے نظر کی