شاہِ ابرارؐ سے نسبت نہ اکارت جائے
مجھ کو حاصل ہے یہ دولت ، نہ اکارت جائے
ہو پذیرائی ترےؐ در پہ مری نعتوں کی
میرے لفظوں کی ریاضت ، نہ اکارت جائے
نعت کہنے کی اجازت ہو عنایت مجھ کو
شعر کہنے کی مہارت ، نہ اکارت جائے
زائرو! یاسِ ادب رکھنا مدینے جا کر
عمر بھر کی یہ عبادت ، نہ اکارت جائے
قلب و جاں دے کے مدینے کی گدائی لے لوں
ہو اگر ایسی تجارت ، نہ اکارت جائے
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ خلد