تری ہری بھری دُعا کے سائبان میں رہوں
مری یہ التجا کہ میں تری اَمان میں رہوں
مرا جنوں رہے سدا ترے ہی اختیار میں
میں ایک تیر کی طرح کڑی کمان میں رہوں
مجھے نہ چھو سکیں کبھی تھکی تھکی مسافتیں
میں دو جہاں کی سرحدوں کے درمیان میں رہوں
مِری یہ آرزو کہ میں تراش کر وجود کو
ترے جواہرات کی بھری دکان میں رہوں
مرا سفر نہ ختم ہو ترے وصال کے بغیر
میں جب تلک جیوں تری طرف اڑان میں رہوں
شاعر کا نام :- انجم نیازی
کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو