وجہِ تخلیقِ کل رحمتِ عالمیں خاتم الانبیاء
آپ کے بعد کوئی پیمبر نہیں خاتم الانبیاء
شرق میں غرب میں اس جہاں اُس جہاں اور کوئی نہیں
آپ ہی کی نبوت یسار و یمیں خاتم الانبیاء
اور کوئی یہ دعویٰ کرے گا اگر تو وہ کذاب ہے
آپ نبیوں میں ہیں آخری بالیقیں خاتم الانبیاء
تو ہے سب سے کھرا اپنے اخلاق میں اپنے کردار میں
تیرا شہرہ جہاں میں ہے صادق امیں خاتم الانبیاء
سونپ دی ہے جہانوں کی ہر ایک شے آپ کو ،ایک ،نے
آپ کا ہے فلک آپ کی ہے زمیں خاتم الانبیاء
خاتم المرسلیں جس نے مانا تجھے اے حبیبِ خدا
ضو فشاں ہوگی محشر میں اس کی جبیں خاتم الانبیاء
آپ کے بعد جس نے کسی غیر کو انبیاء میں گنا
چھن گئی اس کے ہاتھوں سے دنیائے دیں خاتم الانبیاء
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- انگبین ِ ثنا