یک مصرعی نظم

حضرت محمد مصطفى ﷺ

تخلیق کائنات کا منشا وہی تو ہے


حضرت خدیجہ الکبری

رفاقت کو نیا مفہوم اس کی ذات نے بخشا


حضرت فاطمہ

گل گل زار محمد پر سلام اور درود


حضرت ابو بکر صدیق

تاریخ وفا حضرت صدیق پہ نازاں


حضرت عمر فاروق

اس کا وجود کلمۂ حق ہے اذان ہے


حضرت عثمان غنی

خونِ رگِ عثمان سے سرخی ہے شفق کی


حضرت علی مرتضیٰ

علیؓ کے نام سے روشن چراغ خانہ کعبہ


حضرت خالد بن ولید

اس کی تلوار نے باطل کا جگر کاٹ دیا


کعبتہ اللہ

خال رخ ایام یہی بیت خدا ہے


مدينہ النبي ﷺ

دیباچہ نشاط البداس کی ہر گلی

شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی

کتاب کا نام :- نسبت

دیگر کلام

ایک آئینہ دیکھ یہ کہا

اے خدا ہند میں رکھنا مرا ایماں محفوظ

ہَر کلی دِل کی مُسکرائی ہے

جتنے اوصاف ہیں ان سب سے ہے برتر اخلاص

مُقدر کو مرے بخشی گئی رحمت کی تابانی

تِرا ذرّہ مَہِ کامل ہے یا غوث

سوہنا ایں مَن موہنا ایں سوہنا ایں مَن موہنا ایں

سبز گنبد مصطفےٰ ﷺ کا پیارا روضہ چھوڑ کر

سرورِ قلب و جاں کی چشمِ التفات چاہئے

قلم بہرِ مدحت اٹھانے لگے ہیں