گھوڑا

گھوڑا

لے میں تو چل پڑا ہوں بپھر کے ببر کی چال


اب تو بھی مست ہو کے نقابوں سے منہ نکال

میں سر اڑا رہا ہوں، فضا میں انہیں اچھال


اعضا مرے سپرد ہیں، روحوں کو تو سنبھال

میرے سموں کی سم پہ تو شل ہے اجل کی تال


فرصت نہیں کہ پوچھ سکوں اب میں تیرا حال

اپنے ہر ایک وار کو رقصِ قضا میں ڈھال


میں چال کا دھنی ہوں تو میرا نہ کر خیال

اب وقت ہے کہ بدلہء بغض و عناد لے


ہر ضرب پر گرفتِ ید اللہ سے داد لے

شاعر کا نام :- محسن نقوی

کتاب کا نام :- حق ایلیا

دیگر کلام

آمِنہ عطاریہ حج کو چلے اُمّید ہے

خدا کے فضل سے برکاتیت ہے شانِ مارہرہ

ماہِ رمضاں کی فرقت نے مارا

ہم کو اللہ اور نبی سے پیار ہے

اے کہ تُو رگ ہائے ہستی میں ہے مثلِ خُوں رواں

مبارک فضل بھائی کو عجب ہی نورچھایاہے

ب کے برسات عجب طور

یہ پہلی شب تھی جدائی کی

حَمْدًا لَکَ یَا مُفَضِّلِ عَبْدُالْقَادِر یَا ذَاالْاَفْضَال

جُھکتے ہیں سَرکَشوں کے شب و روز سَر یہاں