باطل کے جب جب بدلے ہیں تیور

باطل کے جب جب بدلے ہیں تیور

آیا ہے تب تب میری زباں پر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


پیارے نبی نے جینا سکھایا

باخدا انساں ہم کو بنایا

پہنایا اخلاق و ایماں کا زیور

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


خود بھی جیئو جینے دو سبھی کو

ایذا نہ پہنچاؤ خود سے کسی کو

اسلام کا یہی درسِ منور

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


صدیق و فاروق و عثمان و حیدر

اصحاب و ازواج و شبیر و شبر

ان سب کا احساں ہم سب کے اوپر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


بغدادی میخانہ چلتا رہے گا

اجمیری پیالہ چھلکتا رہے گا

نوری میاں دیں گے برکاتی ساغر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


میزان پر آقا ہم کو بچئیّو

دامن میں اپنے ہم کو چھپیّو

اتنا کرم یا شافعِ محشر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


راہ خدا میں گھر کو لٹائیں

دین نبی پہ سر کو کٹائیں

عقبیٰ کی دولت لوٹیں بھر بھر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر


سچے سدا اقوال ہمارے

سیدھے سدا عمال ہمارے

تب ہوگا رب مہرباں ہم پر

نعرہء تکبیر اللہ اکبر نعرہء تکبیر اللہ اکبر

کتاب کا نام :- بعد از خدا

دیگر کلام

یارب الفت سرور دے

چل چل مرے دل طیبہ کی طرف آقا کا بلاوا آیا ہے

خاکِ طیبہ مرے سینے سے لگادی جائے

حق اللہ کی بولی بول

جس سے ملے ہر دل کو سکوں

شمس و قمر حق برگ و شجر حق

یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْم

اپنا وجود بھول جا عشقِ نبی میں جھوم جھوم

میری سانسوں میں تم دل کی دھڑکن میں تم

میں تھا اور مری تنہائی تھی تنہائی بس تنہائی