ہر منفعت ِ دنیا سے ہوئے ہم مستغنی اللہ غنی
اللہ غنی، اکرامِ شہِؐ مکّی مدنی ، اللہ غنی
سرمایہ جاں ، نورِ داں، وہ جس کی ذات پہ ہے نازاں
گل پر ہنی، نوریں بدنی، شیریں سخنی، اللہ غنی
اس پیکرِ خُلقِ عظیم کو تھی ملحوظ انساں کی بہبودی
منظور نہ تھی اعدا کی بھی خاطر شکنی، اللہ غنی
اس قامتِ رعنا کو دیکھا، جب ہر گلشن میں جلوہ نما
بولا بہ زبان حال ہر اک سروچِمنی، اللہ غنی
کام آیا نالہ نیم شبی، تائبؔ ٹھہرا مدّاح نبیؐ
کیا خوب اس بے تدبیر کی بھی تقدیر بنی، اللہ غنی
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب