نازشِ دوجہاںؐ سے نسبت ہے
روحِ کون و مکاں سے نسبت ہے
میرے سروَرؐ ہیں افتخارِ اُممؐ
سرورِ سروراںؐ سے نسبت ہے
نکتہ داں ، نکتہ بیں ، فہیم و کریم
میرِ دانشوراں سے نسبت ہے
سخت ہے دُھوپ حشر کی ، لیکن
شکر ہے سائباں سے نسبت ہے
ذرئہ خاک ہوں مگر اشفاقؔ
حُسن کے آسماں سے نسبت ہے
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ خلد