سر تا قدم برہان ہو
کامل تریں انسان ہو
صدق و صٖفا، مہر و وفا
ہر باب کا عنوان ہو
جود و سخا ہو سر بہ سر
احسان ہی احسان ہو
جن و بشر کے رہنما
ارض و سما کی جان ہو
ایسی نظر کر دو عطا
مجھ کو مری پہچان ہو
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب