یکتا ہے ترا طرزِ عمل ، احمدِؐ مرسل

یکتا ہے ترا طرزِ عمل ، احمدِؐ مرسل

اے سرورِؐ دیں ، نورِ ازل، احمدِؐ مرسل


شاہد تری دعوت کے ہیں صحرا شہِؐ والا

پر تو تری ہمّت کے جبل، احمدِؐ مرسل


کھائی ہے قسم عمرِ مبارک کی خدا نے

صدیوں پہ ہیں بھاری ترے پل احمدِؐ مرسل


پایا ترے افکار سے اربابِ خرد نے

ہر مسلہء زیست کا حل احمدِؐ مرسل


بس تیری رسالت سے براہیمؑ کی ملتّ

دنیا میں ہوئی خیرِ ملل، احمدِؐ مرسل


ہر ٖفیصلہ وقت ہے پابندِ تغیّر

ہیں تیرے نوا میس اٹل احمدِؐ مرسل

شاعر کا نام :- حفیظ تائب

کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب

دیگر کلام

کتابِ زیست کا عنواں محؐمّدِ عربی

آئے ہیں جب وہ منْبر و محراب سامنے

جتنی اُلجھنیں ہیں ، جتنی کلفتیں ہیں

اعزاز یہ سرکارؐ کی سیرت کے لیے ہے

آمادہ شر پھر ہیں ستم گر مرے آقاؐ

رُوح کی تسکیں ہے ذِکر ِ احمدؐ ِ مختار میں

اعتبارِ نطق ہے گفتارِ خیرؐالانبیاء

دنیا کے مسلے ہوں کہ عقبیٰ کے مر حلے

کیوں نہ عالم ہو دریوزہ گر آپ کا

خلق دیتی ہے دہائی مصؐطفےٰ یا مصؐطفےٰ