یسار تورے یمین تورے

یسار تورے یمین تورے

یہ آسمان و زمین تورے


حبیب، قاسم، کریم، حامد

ہیں نام سارے حسین تورے


عمر، غنی، بوبکر، علی ہیں

غلام سارے ذہین تورے


تمام کافر بھی مانتے تھے

لقب ہیں صادق امین تورے


عظیم ہیں تورے در کے خادم

عدو ہیں سارے لعین تورے


ہے تو ہی مختار اور آقا

مکان تورے مکین تورے


کرم، معافی، عطا و بخشش

شعار اعلیٰ ترین تورے

شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری

کتاب کا نام :- صراطِ حَسّان

دیگر کلام

مونس و ہمدم و غمخوار مدینے والے

مدینہ دیکھ کر دل کو بڑی تسکین ہووے ہے

حضور آئے، روشنی سے انسلاک ہو گیا

شہِ امم کے عشق کا حسین داغ چاہئے

بامِ قوسین پر ہے علم آپ کا

اشکوں کو کوئے نور کا سجدہ عطا ہوا

عشقِ سرور میں بے قرار آنکھیں

تیری توصیف ہوگی رقم دم بہ دم

نعت لکھنے کا جب بھی ارادہ کیا

مرا واسطہ جو پڑے کبھی کسی تیرگی کسی رات سے