آ دیکھ کربلا کو بشر کے شعور میں
شامل ہُوئے ہیں خاک کے ذرّے بھی نور میں
تاثیرِ خونِ ابنِ علیؑ ہے کہ آج تک
جھکتا ہے آسماں بھی زمیں کے حضور میں
شاعر کا نام :- محسن نقوی
کتاب کا نام :- موجِ ادراک