دیدارِ کبریا کا شرف آپ کیلئے
تسخیرِ دوسرا کا شرف آپ کیلئے
ادراک کی حدوں سے پرے آپ کا مقام
سیاحتِ سما کا شرف آپ کیلئے
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب