دل میں مرے نہاں یہ خلش عمر بھر کی ہے
آقا! یہ التجا ترے آشفتہ سر کی ہے
رسوا نہ ہونے پائے قیامت میں کل نصیرؔ
گھر میں رہے یہ بات کہ یہ بات گھر کی ہے
شاعر کا نام :- سید نصیرالدیں نصیر
کتاب کا نام :- دیں ہمہ اوست