خوش بخت ہیں طیبہ کے مکیں عالم میں
ہے شہر مدینے سا کہیں عالم میں؟
روضہ بھی یہیں گنبدِ خضریٰ بھی ہے
اس شہر کی تمثیل نہیں عالم میں
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- رباعیاتِ نعت