تیرے کرم کے احاطے میں دونوں عالم ہیں
کوئی کہیں بھی ہو بیشک تری نگاہ میں ہے
تیری پناہ کا جس بے نوا پہ ہے سایہ
وہ دو جہان میں سب سے بڑی پناہ میں ہے
شاعر کا نام :- خالد محمود خالد
کتاب کا نام :- قدم قدم سجدے