درِ نبی سے ہے وابسطہ نسبتیں اپنی
اسی لیے ہیں بلندی پہ قسمتیں اپنی
انہی کا ذکر اپنی نجات کا سامان
انہی کے نام سے قائم ہیں عزتیں اپنی
میرے حضور کی نظروں میں جو بھی آجائے
خدا بھی اس پہ ہی کرتا ہے رحمتیں اپنی
نبی کا جو نہ ہوا وہ ہمارا کچھ بھی نہیں
فقط غلام نبی سے ہیں الفتیں اپنی
میرے کریم میرے حال دل سے واقف ہیں
میں کیوں کہوں گا کسی سے ضرورتیں اپنی
شاعر کا نام :- نامعلوم