آواز تیری روح میں
آثار تیرے ذہن میں
نغمہ تیرا آفاق میں
پر چم ترے افلاک پر
سارے ملائک نغمہ خواں
سارے شجر سارے حجر
افلاک کے سارے نجوم
یہ قرص روشن چاند کا
سورج کا زریں پیرہن
تیری صفات بے کراں
ہر شے سے پیدا ہیں یہاں
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت