علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

علی و فاطمہ کا حوصلہ امام حسن

مجسم آئینہء مصطفےٰ امام حسن


حسن کی مدحت و توصیف قلب و جان حُسین

حسینیّت کی ثنا در ثنا امام حسن


خدا کے نور سے معمور ہے جو شخصیت

اس آفتاب کی خاص اک ضیا امام حسن


غم حسین کی کوئی دوا عطا کردو

تمہارا درد تو ہے لادوا امام حسن


کمال صبر سے قاتل کو بخش دینا کیا

تمہارے گھر کے ہیں صبر و رضا امام حسن


خموشیوں سے لگا دیں جو پار بیڑے کو

رضا و صبر کے ہیں نا خدا امام حسن


نوازتے ہیں حضور! اپنے خیر خواہوں کو

صبیحؔ بھی ہے غلام آپ کا امام حسن

کتاب کا نام :- کلیات صبیح رحمانی

دیگر کلام

خلافت ہے سرتاج صدیق اکبر

عدالت ہے تن جان فاروقِ اعظم

جامع القرآں پئے القابِ ذو النّورین ہے

وہ دوجہاں میں ہے واللہ سرفرازِ علی

سیّدِ دُنیا و دیں کی جانِ جاں ہیں سیّدہ

حُسین آپ نے اُمت کی آبرو رکھ لی

عزم حسین سرِ حق ایثار اولیاء

ایمان کا نشان ہیں سلمان فارسی

عرش بر دوش پایانِ حسّان ہے

مرے آسمانِ دل پہ کچھ عجب گھٹا سی چھائی