آس لے کے بیٹھا ہوں

آس لے کے بیٹھا ہوں

ایک گدائے ادنیٰ ہوں


آپؐ دل میں رہتے ہیں

کیوں کہوں اکیلا ہوں؟


کام کیا ہے شاہوں سے

آپ ہی کا منگتا ہوں


اِک سکون ملتا ہے

جب درود پڑھتا ہوں


آگیا مدینے سے

خُلد سے مَیں لوٹا ہوں


آپؐ ابرِ رحمت ہیں

میں سلگتا صحرا ہوں

شاعر کا نام :- اسلم فیضی

کتاب کا نام :- سحابِ رحمت

دیگر کلام

مصطفیٰ روشن کریں گے جب شفاعت کا چراغ

عاصیوں کو دَر تمہارا مِل گیا

سرکار یہ نام تمھارا، سب ناموں سے ہے پیارا

بچھا ہے ہر طرف خوانِ محمّد ﷺ

جن کے شہرِ پاک کی قرآں میں آئی ہے قسم

خاکِ طیبہ مرے سینے سے لگادی جائے

عبد اللہ دی نور نشانی آمنہ بی بی دامہ پارہ

عمل سے نکہتِ عشقِ رسولؐ پیش کرو

ویرانے آباد نہ ہوتے، ایک جو ان کی ذات نہ ہوتی

نبی کا عشق ہے دل میں وفا مدینے کی