آئے مرے حضورؐ تو منظر بدل گئے

آئے مرے حضورؐ تو منظر بدل گئے

احوال سارے دہر کے یکسر بدل گئے


توڑے بتان فخر و مباہات آپؐ نے

پیمانہ ہائے اسود و احمر بدل گئے


بوبکر و عمر و حیدر و عثمان ہی نہیں

بس اک نگاہِ ناز میں لشکر بدل گئے


جو بھی مِرے کریم کی صحبت میں آگئے

دیکھا یہی ہے اُن کے مقدّر بدل گئے


سارا کرم ہے صدقہء نعلینِ مصطفٰےؐ

بیکس جلیل کے جو مقدّر بدل گئے

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی

دیگر کلام

اے شہ شاہان رسل السلام

کس قدر مانوس ہیں سارے پیمبر آپؐ سے

نعت کے صحیفے ہیں

اُس چاہِ ذقن سے ہے مہِ مصر ضیا یاب

مرا دل جب کبھی درد و الم سے کانپ اٹھتا ہے

ان کو دیکھا تو گیا بھول میں غم کی صورت

بتایا آپؐ کے ہر مقتدی رسول نے ہے

بن کے خیر الوریٰ آگئے مصطفیٰ

سرِ بزم ہر دوسرا آتے آتے

نگاہ مصطفیٰﷺ کی جدھر ہو رہی ہے