بقول مائیکل ایچ ہاٹ ، پہلے نمبر کی

بقول مائیکل ایچ ہاٹ ، پہلے نمبر کی

جو شخصیت ہے تو وہ ہے محمدؐ عربی


نپولین نے بھی سردار کائنات کہا

زبان آگہی میں رونق حیات کہا


سوامی برج نرائن نے خوب بات کہی

کہ ایک جنگ بھی احمدؐ نے جارحانہ نہ کی


یہ بات آئی تھی رابندر ناتھ کے لب پر

کہ غالب آئے گا اسلام ہندو مذہب پر


ہے قیمتی گرونانک کا یہ حسیں فرماں

کوئی کتاب نہ کام آئے گی بجز قرآں


ہر ایک ادیب ہر اک رہ نما نے خوب کہا

مگر زیادہ تو برناڈشا نے خوب کہا


اگر پیمبرؐ اسلام حکمراں ہو جائے

تو دنیا آج بھی گہوارہ اماں ہو جائے

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

ایک سے ایک نئی بات مدینے دیکھی

ہم نعت نہیں کہتے عبادات کریں ہیں

سرکارِ دو عالم کا اگر در نہیں دیکھا

اسمِ سرکار کا ضو بار گہر چوم لیا

کتنا ہے منفرد شہا حُسن و جمال آپﷺ کا

یا نبی یاد توری آئے ہے

ہر اک منظر ہے دل آویز خوشبو ہے ہواؤں میں

ترے جمال کی نکہت تری پھبن پہ نثار

بیک نگاہ و جلوہ بہم نظر آیا

بخت میرا جو محبت میں رسا ہو جائے