کتنا ہے منفرد شہا حُسن و جمال آپﷺ کا
رشکِ مرسلاں رہا فضل و کمال آپﷺ کا
خوشبوئیں بکھر گئیں چہار سُو فضائوں میں
مشامِ جاں مہک اُٹھی آیا خیال آپﷺ کا
خود ہی خدا نے چن لیا اپنی اذان کے لیے
کیسا مقام پا گیا پیارا بِلال آپﷺ کا
کر کے نثار سب متاع صدیقؓ یوں گویا ہوئے
میری تو جاں بھی آپﷺ کی مال و منال آپﷺ کا
اقصٰی میں سارے مرسلیں سدرہ پہ تھے روحُ الامیں
سب دیکھتے ہی رہ گئے اوجِ کمال آپﷺ کا
جلیل کو بھی ہوں عطا بہر ِردائے فاطمہؓ
خُلق و ِخصال آپؐ کے صدقِ مقال آپﷺ کا
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی