دوجہانوں کی ترےؐ واسطے پیدائش ہے
رُوئے کونین کی تیرےؐ لیے آرائش ہے
بھیک ملتی ہے ستاروں کو تریؐ چوکھٹ سے
آسمانوں میں ترےؐ نور سے زیبائش ہے
آپؐ کے در کے بھکاری کو ہمہ وقت شہاؐ !
مِل رہی آپ کے در سے بڑی آسائش ہے
رونق افروز ہے سینے میں محبت تیریؐ
اب کہاں دل میں کسی اور کی گنجائش ہے
آپؐ کی دید کا اعزاز مِلے آنکھوں کو
قلبِ اشفاقؔ کی بس ایک ہی فرمائش ہے
…
شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری
کتاب کا نام :- صراطِ خلد