اک اچھی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے
’’نبیؐ کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے‘‘
حضورؐ کی جو صداقت جہاں میں عام کرے
وہ سچی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے
جو میرے حالِ پریشاں کو بدل دے تسکیں میں
اب ایسی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے
وہ نعت جس سے کہ حسّانؓ کی مہک آئے
ہاں وہ بھی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے
نزول جس کا ہو قلبِ صمیم پر طاہرؔ
وہ قلبی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- طرحِ نعت