جیسے جیسے نور ظاہر آپ کا ہوتا رہا

جیسے جیسے نور ظاہر آپ کا ہوتا رہا

حسنِ کائنات سو جاں سے فدا ہوتا رہا


تاج و تخت و سلطنت سے ماوراء ہوتا رہا

آپ کے دربار کا جو جو گدا ہوتا رہا


شہرِ طیبہ سے قدم گھر کی طرف اٹھتے رہے

اور دل پہلو کے پنجرے سے رِہا ہوتا رہا


مل گیا مجھ کو مدینہ، اور واعظ شہر کا

رتجگوں پہ مان کر کے پارسا ہوتا رہا


میری جانب اٹھنے والا ہر قدم طوفان کا

زیرِ یادِ حیدرِ مشکل کشا ہوتا رہا


صرف اتنا یاد ہے کہ حاضری کا خط ملا

پھر نہیں معلوم دل میں کیا سے کیا ہوتا رہا


ہاں! طوافِ شہرِ محبوبِ خدا کرتے ہوئے

استلامِ روضہِ خیر الورٰی ہوتا رہا


اِک تبسم یار کے ہونٹوں پہ لانے کیلئے

سوئے حق سے وعدہِ تَرْضٰی وفا ہوتا رہا

دیگر کلام

کشورِ ہست کے سُلطان رسُولِ عربی ؐ

پر کرے گا کون رُوحوں کے خلا یا مصؐطفےٰ

ہر شے خدا نے بنائی اے سوہنے مدنی دے واسطے

سر پہ میرے گرچہ عصیاں کا بڑا انبار ہے

وہ کیسا سماں ہوگا، کیسی وہ گھڑی ہوگی

اے مدینے کے تاجدار تجھے

یا محمد نور مجسم تیری رب نے شان و دھائی

جب بھی کوئی پوچھتا ہے اہلِ سنّت کی سند

درودِ پاک کی کثرت پسند آتی ہے

طیبہ نگر دے راہی طیبہ نگر دے راہی