خدا نے مصطفےؐ کا عشق

خدا نے مصطفےؐ کا عشق میرے نام لکھ دیا

تو میں نے ایک ایک سانس پر سلام لکھ دیا


گئے جو آپ آسمان پر تو آسمان نے

قدم کے ہر نشان کو مہ تمام لکھ دیا


صدا ہر ایک عہدے سے سنی جو روح وقت نے

سکوت کو بھی ان کے حاصل کلا م لکھ دیا


وہ آنکھ روح تک گئی تو زندگی مہک گئی

ہوا نے اس گھڑی کو لمحہء دوام لکھ دیا


مرے حضورؐ آ چکے تو رب کائنات نے

نبوتوں رسالتوں پہ اختتام لکھ دیا


زہے نصیب نامہء عمل کیا ہے جب رقم

فرشتوں نے بھی مجھ کو آپ کا غلام لکھ دیا


گرا ہے آنکھ سے جو اشک آپ کے فراق میں

غموں نے اس کو ہر فراق کا امام لکھ دیا


مظفر ان کے عشق سے جسے مناسبت نہیں

خود اس کی زندگی کو عشق نے حرام لکھ دیا

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

شہا ! مُجھ سے نکمّے کو شعور و آگہی دے دیں

چلو عاصیو غمزدو سب مدینے

شوقِ طیبہ میں بے قرار ہے دل

جس بھِکاری کو کیا آپؐ کی رحمت نے نہال

بنی اے جان تے بھاری مصیبت یارسولؐ اللہ

اے مالکِ کُل سیدِ ابرار اغثنی

اُنکی سیرت رہے زندگانی کے ساتھ

کہو یانبیؐ بڑی شان سے

زمیں کا یہ مقدر ہے

سحاب ، از پئے کشتِ امل درود شریف