میں میلی تن میلا میرا کر پا کرو سرکارؐ
پاپ کی گٹھڑی سر پہ اٹھائے آئی تمرے دوار
دردر جانا دھر دھر ہونا یہ بھی ہے ایمان
جگ داتا کی آس ہے پگلے سب کی پالنہار
میرے کھویا بیچ بھنور میں کشتی ڈوبی جائے
تیرا ہوں تو میری خبر لے کون لگائے پار
مجھے منگتے کی بات ہی کیا ہے وہ ہیں بڑے لچپال
ان کی کرپا اور دَیا سے پلتا ہے سنسار
ان کی عطا کے سب گن گاؤ ان سے ہی فریاد کرو
سب سے بڑی حامی ہے ہماری سب سے بڑی سرکار
ان کی یاد ایمان بنا لو خود کو ہی قرآن بنا لو
انکی یاد سے مٹ جاتے ہیں سارے ہی آزار
ان کے کرم کی آس ہے مجھکو میں تو نہیں مایوس
خود ہی دوا بھی مجھکو دیں گے جن کا ہوں بیمار
کچھ تو میری آس بندھا دو تن من ہے بے چین
روتے روتے رتیاں بیتیں کب ہوگا دیدار
اس کے لئے تو سرمایہ ہے پیار مدینے والے کا
سوچیں سمجھیں کہنے والے خالدؔ کو نادار
شاعر کا نام :- خالد محمود خالد
کتاب کا نام :- قدم قدم سجدے