میں نوری عنایت کی نظر لے کے چلا ہوں
’’آقاؐ کی عنایت کی نظر لے کے چلا ہوں‘‘
جو سرورِؐ عالم کی عطا کا ہو حوالہ
اک ایسی عنایت کی نظر لے کے چلا ہوں
جو فکرِ سخن تاب کو ڈھالے گی ثنا میں
ہاں وہ بھی عنایت کی نظر لے کے چلا ہوں
جو سورۂ کوثر کے مضامیں کا ہے حاصل
ایسی ہی عنایت کی نظر لے کے چلا ہوں
جس نے تھی مچا دی دلِ فاروقؓ میں ہلچل
اُس جیسی عنایت کی نظر لے کے چلا ہوں
شاعر کا نام :- پروفیسر محمد طاہر صدیقی
کتاب کا نام :- طرحِ نعت