سانس نہ لوں درود بن

سانس نہ لوں درود بن

صل علی محمدٍؐ


نامہ نہ دیکھ سانس گن

صل علی محمدٍؐ


وارث زندگی مدد

رو کے ہے راہ سنگ حد


منزل عشق تا ابد

فرصت عمر چار دن


صل علی محمدٍؐ

بھیڑ بھی تخلیہ نشیں


عرش بھی حاشیہ نشیں

اے مرے بوریا نشیں


تیرے غلام انس و جن

صل علی محمدٍؐ


درد بھی اس قدر دیا

سارا وجود بھر دیا


ایک نظر نے کردیا

دونوں جہاں سے مطمئن


صل علی محمدٍؐ

زاویہء نجات سے


جنگ رہے حیات سے

آپ کے التفات سے


سہل ہوں مرحلے کٹھن

صل علی محمدٍؐ


نام فقط ترا لکھوں

اور جگہ جگہ لکھوں


اس کے سوا میں کیا لکھوں

پرچہء دل کے ممتحن


صل علی محمدٍؐ

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- میرے اچھے رسول

دیگر کلام

سکون قلب و نظر عشق

پیاس کی راہ میں کتنے

مصطفےؐ مجتبیٰؐ سلام علیک

بزرگی ، محبت، ادب پانے والا

انتہاؤں کے سفر کی روشنی ہیں

رسیا درود کے متمنی دعا کے ہیں

خدا نے مصطفےؐ کا عشق

چل عشق مجھ کو شہر پیمبر میں

ایک جذبے کے نام ایک مقصد کے نام

مصطفؐےٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام