وہ آسمانِ دُعا کہ جس پر
تمام عمروں تمام نسلوں کا سُکھ لکھا ہے
وہ جس میں ہم اپنی سب تمنّاؤں اور جذبوں کی وسعتیں دے رہے ہیں
سر شار ہور ہے ہیں
وہ ایک شہرِ جزا کہ جس میں
ہمارے آنسو
(خوشی کے آنسو)
چراغ بننے کے منتظر ہیں
وہ آسمانِ دُعا ہے کس کا
وہ ایک شہر ِ جزا ہے کس کا
مرے نبی کا
مرے نبی کا
شاعر کا نام :- سید صبیح الدین صبیح رحمانی
کتاب کا نام :- کلیات صبیح رحمانی