وہ جانِ قصیدہ

وہ جانِ قصیدہ

خدا کا چنیدہ


ہمارا عقیدہ

ہمارا نبیؐ جی


وہ نازِ قمر ہے

وہ فخرِ بشر ہے


بڑا با اَثر ہے

ہمارا نبیؐ جی


کلی میں چمن میں

گلوں کی پھبن میں


کروڑوں کے من میں

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ شاہِ عربؐ ہے

وہؐ اُمی لقبؐ ہے


وہؐ جانِ طلب ہے

ہمارا نبیؐ جی


چمکتا ستارا

محبت کا دھارا


دلوں کا سہارا

ہمارا نبیؐ جی


حبیبِ خدا ہے

نبیؐ کی دُعا ہے


کرم کی ردا ہے

ہمارا نبیؐ جی


رسولوںؑ کا رہبر

حسینوں کا سرور


غریبوں کا دلبر

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ شاہِ اُممؐ ہے

وہؐ بحرِ کرم ہے


ہمارا بھرم ہے

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ سب سے جدا ہے

مرا آسرا ہے


بڑا دلربا ہے

ہمارا نبیؐ جی


رئیس خلائق

عطاؤں کا شائق


محبت کے لائق

ہمارا نبیؐ جی


حِرا کا مکیں ہے

بڑا دل نشیں ہے


وہؐ سب سے حسیں ہے

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ ابرِ بہاری

کرے غم گساری


ہے چاہت ہماری

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ عظمت نشاں ہے

وہؐ جانِ جہاں ہے


مرا سائباں ہے

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ صدقِ مجسم

امینِ معظم


وہؐ ذاتِ مکرم

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ عالی نسب ہے

وہؐ وجہِ طرب ہے


وہؐ شانِ ادب ہے

ہمارا نبیؐ جی


اُجالے دکھائے

خدا سے ملائے


وہؐ بگڑی بنائے

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ دل کی صدا ہے

وہؐ بادِ صبا ہے


خدا کی عطا ہے

ہمارا نبیؐ جی


بڑی شان والا

نظر کا اُجالا


حلیمہؓ کا پالا

ہمارا نبیؐ جی


ہے آنکھوں کا تارا

سہانا نظارا


وہؐ پیارا ، نیارا

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ آقاؐ ہمارا

وہؐ مولا ہمارا


وہؐ داتا ہمارا

ہمارا نبیؐ جی


وہؐ جانِ ادا ہے

وہؐ سچا ، کھرا ہے


کرم بے بہا ہے

ہمارا نبیؐ جی


یہ اشفاقؔ تیرے

مٹیں سب اندھیرے


دکھا دے سویرے

ہمارا نبیؐ جی

شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری

کتاب کا نام :- صراطِ خلد

دیگر کلام

چل عشق مجھ کو شہر پیمبر میں

محبوب خدا نوں ہر شے دا مختار نہ آکھاں کیہہ آکھاں

مَیں، اور مجھ کو اور کسی دِلربا سے عشق؟

مدینے والے ہمارے دل ہیں ازل سے تشنہ ازل سے ترسے

نئیں اَونا نہیں آیا میری سرکار جیہا

رُخِ انور کی جب آقا

اسمِ نبی آٹھوں پہر وردِ زباں رکھا گیا

ماورائے حدِ ادراک رسولِؐ اکرم

کیا عجب شانِ مصطؐفائی ہے

محبوب خدا دا اے سلطان مدینے دا