یہ تخصیصِ شاہِ اُمم اللہ اللہ

یہ تخصیصِ شاہِ اُمم اللہ اللہ

کہ ہے عرش زیرِ قدم اللہ اللہ


خطا کار پر ہورہی ہیں عطائیں

یہ شفقت یہ لُطف و کرم اللہ اللہ


وہ آنکھیں ہیں تسنیم و کوثر سے بہتر

جو ہیں عشقِ احمدؐ میں نَم اللہ اللہ


زمانے میں ہیں مثلِ خورشید تاباں

تِرا نام لے لے کے ہم اللہ اللہ


خدا دے تو یہ دَولتِ دو جہاں ہے

حبیبِ دو عالم کا غم اللہ اللہ


تِرے نام لیوا تِرے دِر کے منگتے

ہیں سارے جہاں کا بھرم اللہ اللہ


ہے ان کے تصرّف میں ساری خدائی

گدایانِ شاہِ اُمم اللہ اللہ


بیادِ شہنشاہ ِ کونین خالِد ؔ

مِرادِل ہے رشکِ اِرم اللہ اللہ

شاعر کا نام :- خالد محمود خالد

کتاب کا نام :- قدم قدم سجدے

دیگر کلام

سرخیاں حبِ نبی کی جس کے دل میں رچ گئیں

لفظ ہیں خاک مرے اور زباں مٹی ہے

ہمیں کوچہ تمہارا مِل گیا ہے

تیری آمد ہے موت آئی ہے

مقصودِ زندگی ہے اِطاعت رسوؐل کی

رکھ کے سب دا بھرم کملی والے

اوجِ فلک پہ دیکھیے شانِ عُلٰی کے رنگ

سہارا دو سہارا دو سہارا یا رسول اللہ ﷺ

اعزاز یہ سرکارؐ کی سیرت کے لیے ہے

آپ کی نسبت اے نانائے حُسین