جس نے سرکارِ دوعالم کا زمانہ دیکھا
اس کی آنکھوں نے کوئی ان کے سوا نہ دیکھا
جس کا سرکار کے دربار پہ جانا دیکھا
اس کے دامن میں تو رحمت کا خزانہ دیکھا
خُلق سرکار کا ہے سب سے بلند اور عظیم
برلبِ دشمنِ جاں بھی یہ ترانہ دیکھا
دین کی شمع جلائے جو لہو سے اپنے
پنجتن کا ہی فقط ایسا گھرانہ دیکھا
شہر تو اور بھی دیکھے ہیں جہاںمیں آصف
شہر، طیبہ سا بھی کیا تم نے سہانا دیکھا؟
شاعر کا نام :- محمد آصف قادری
کتاب کا نام :- مہرِحرا