نبیؐ کا پیامی حسین ابن حیدر
شہیدِ گرامی حسین ابنِ حیدر
عالمدار اقدارِ انسانیت کا
صداقت کا حامی حسین ابنِ حیدر
نہ جو مٹ سکا موت کے ہاتھ سےبھی
وہ نقشِ دوامی حسین ابنِ حیدر
رہے گا ابد تک جہاں کے لبوں پر
ترا نامِ نامی حسین ابنِ حیدر
ہمارے دلوں کو بڑھائے ہوئے ہے
تری ہی غلامی حسین ابنِ حیدر
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- اَصحاَبِی کَاالنُّجُوم