چرخِ رضا کے نیّرِ اعظم

چرخِ رضا کے نیّرِ اعظم

کرنیں تیری عالَم عالَم


چشمِ فلک اور دیدہء گیتی

یاد میں تیری دونوں پُر نم


فیض ترا ہے جاری و ساری

درد ترا ہے تازہ ہر دم


عشق ترا وہ شعلہء رخشاں

آنچ نہ ہوگی جس کی مدھم


عزم کا طوفاں دل میں اٹھائے

تیرا ذکرِ شہادت پیہم


چمکے ہیں پھر داغ جگر کے

آیا ہے پھر ماہِ محرم


تیری محبت کا ہے تقاضا

کرتے رہیں تقلید تری ہم


عزّت دیں پر مرنا سیکھیں

ہم سے فزوں ہو عظمتِ آدم


ظلمتِ شر یکسر مٹ جائے

خیر کی قدریں ہوں مستحکم


نغمہء حق آفاق میں گونجے

لہرائے ایمان کا پرچم

شاعر کا نام :- حفیظ تائب

دیگر کلام

حکایت غمِ ہستی تمام کہتا ہوں

لرزے نہ عزم کا عَلَم خونِ حسین کی قسم

ہر زمانے میں ہے تا بندہ حسین

شبیرِ نا مدار پہ لاکھوں سلام ہوں

عزم و استقلال کا پیکر حسین ابنِ علی

امت کی آبرو ہیں شہیدانِ کربلا

نبیؐ کا پیامی حسین ابن حیدر

انسانیت کا محسن اعظم حسین ہے

شہیداں دے امام حضرت

نیویں اے سوچ شان اچیری امام دی